اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترک جھیل میں 60 مہاجرین کے ڈوب جانے کا اندیشہ - boat sink in turkish lake

ایک اندازے کے مطابق یہ کشتی 360 سے 393 فٹ کے درمیان گہرے مقام پر ڈوبی ہے تاہم صحیح جگہ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے

sdf
sdf

By

Published : Jul 1, 2020, 5:01 PM IST

ترکی کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے مشرقی ترک جھیل میں ڈوبنے والی کشتی میں 60 مہاجرین پھنسے ہو سکتے ہیں۔

ویڈیو

گذشتہ 27 جون کو وین جھیل میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ترکی نے ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کی مدد سے ایک سرچ اور ریسکیو مشن کا آغاز کیا ہے۔

اب تک امدادی ٹیموں نے چھ لاشیں برآمد کر لی ہیں۔

ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لئے وین جا چکے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ طوفانی موسم کے دوران کشتی ڈوبتے وقت 55 سے 60 تارکین وطن کشتی میں سوار تھے۔

سلیمان نے کہا ہے کہ حادثے کے سلسلے میں مجموعی طور پر 11 دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس کی اطلاع دینے میں تاخیر کرنے پر گاؤں کے ایک منتظم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق یہ کشتی 360 سے 393 فٹ کے درمیان گہرے مقام پر ڈوبی ہے تاہم صحیح جگہ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے

ہیبر ٹرک ٹیلی ویژن کے مطابق ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تارکین وطن پاکستان، افغانستان اور ایران سے آئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details