امریکی حکومت ایران کی حمایت یافتہ یمن انصاراللہ حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کی تیاری کررہی ہے۔اخبار دی فارین پالیسی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات دی۔
امریکہ حوثی باغیوں کو دہشت گردی کے زمرے میں ڈال سکتا ہے
یمن میں سنہ 2014 سے خانہ جنگی کا ماحول ہے۔ یہاں شیعہ طبقے سے تعلق رکھنے والے حوثی باغیوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں علیحدہ ملک دیا جائے، تاہم سعودی عرب کے تعاون سے یمن کی حکومت نے سختی سے حوثی باغیوں کا مقابلہ کیا ہے۔ فی الحال امریکہ کے اقدام سے حوثی گروپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
sdf
ذرائع کے مطابق حالانکہ ایسا کرنایمن اور اقوام متحدہ کی امن کوششوں کو مددفراہم کرنے کے بین الاقوامی اقدام میں رکاوٹ ہوسکتا ہے۔
روزنامہ کے مطابق اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں نے امریکی انتظامیہ کو اس طرح کے اقدام سے بعض رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ فیصلہ ابھی واضح نہیں ہے۔