چین پر بھارت کی ڈیجیٹل اسٹرائک کے بعد امریکہ نے بھی ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چینی کمپنیز ہواوے اور زیڈٹی ای کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کمپنیوں کے سازوسامان کو ہٹانا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلانے کے لئے چین پر مسلسل حملہ آور ہیں اور اسی ضمن میں انہوں نے چین کی دونوں کمپنیز کے خلاف کارروائی کی ہے۔
امریکی فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن (ایف سی سی) نے منگل کے روز 5-0 کے تناسب سے ووٹ دے کر چین کی تکنیک ساز کمپنی ہواوے اور زیڈ ٹی ای کو قومی خطرہ قرار دیا ہے۔ صرف یہی نہیں ٹرمپ حکومت نے امریکی کمپنیوں کو تکنیکی آلات خریدنے کے لئے ملنے والے 8.3 بلین ڈالر کے فنڈ کو بھی روک دیا ہے۔