اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹریس نے سڑک حادثات کے متاثرین کو یاد کرنے کے لئے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ’’سڑک حادثات کو کم کرکے لوگوں کی جان بچانا پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈا کے کئی مقاصد میں شامل ہیں۔
سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد میں منایا جانے والا عالمی دن اس بات پر غور کرنے کا ایک موقع ہے کہ ہم کس طرح لاکھوں لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں ‘۔انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرنا یا ان پر روک لگانا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اجتماعی کوشش سے ان حادثات کو روکنے کی سمت میں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔