اردو

urdu

ETV Bharat / international

'مظاہرہ کے خلاف طاقت کے استعمال پر فوج کو جوابدہ ہونا ہوگا' - اردو نیوز

میانمار میں یکم فروری کی بغاوت کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ملک بھر میں جمہوریت کی بحالی کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں فوج نے انٹرنیٹ بند کردیا ہے اور ملک کے بیشتر شہروں میں فوجیوں کو تعینات کردیا ہے۔

UNHRC
UNHRC

By

Published : Feb 15, 2021, 3:51 PM IST

میانمار میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی نمائندے ٹام اینڈریوز نے فوج کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جرائم کا جوابدہ ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ یکم فروری کی بغاوت کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ملک بھر میں جمہوریت کی بحالی کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں فوج نے انٹرنیٹ بند کردیا ہے اور ملک کے بیشتر شہروں میں فوجیوں کو تعینات کردیا ہے۔

ٹام اینڈریوز نے کہا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ جرنلوں نے میانمار کے عوام کے خلاف جنگ چھیڑرکھی ہے۔ رات گئے چھاپہ ماری میں بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا، انٹرنیٹ بند کیا، برادریوں کے درمیان فوجی قافلوں کے داخلے، یہ سارے اقدامات عوام کے خلاف جنگ جیسے ہیں، یہ مایوسی کی علامات ہیں۔ وارننگ ہے جنرلوں، آپ کو اس کا جوابدہ ہونا ہوگا۔'

نیٹ بلاک کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی تقریبا تمام انٹرنیٹ خدمات آج صبح سویرے سے مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details