یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ نے تخلیقی معیشت کے شعبہ میں یونیسکو۔بنگلہ دیش بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن بین الاقوامی ایوارڈ کے قیام کی تجویز کو متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔
یہ ایوارڈ تخلیقی معیشت کے شعبہ میں نوجوانوں کی عالمی اقدام کے لیے دیا جائے گا۔ یونیسکو کے مطابق اس تجویز کو 210 ویں ایگزیکٹو بورڈ کے ورچول اجلاس میں منظوری دی گئی۔
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب بنگلہ دیش کے بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ تقریبات منا رہا ہے۔