اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی 'یو این ایچ سی آر' کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس دنیا بھر میں پناہ گزینوں اور داخلی طور پر بے گھر افراد کی تعداد میں 90 لاکھ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
جمعرات کو جاری 'گلوبل ٹرینڈز' کی سالانہ رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر کا کہنا ہے کہ تنازعات اور ظلم کا شکار ہونے والی ساڑھے سات کروڑ کی آبادی دنیا کی مکمل آبادی کا ایک فیصد حصہ ہے۔
یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلیپو گرانڈی کا کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے ساڑھے سات کروڑ افراد کا 68 فیصد حصہ صرف پانچ ممالک میانمار، افغانستان، شام، جنوبی سوڈان اور وینزویلا سے تعلق رکھتا ہے۔