اردو

urdu

ETV Bharat / international

یمن میں جنگ بندی کی امریکی کوشش

سنہ 2014 میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا اور شمالی یمن کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا اور صدر عابد ربو منصور ہادی کی حکومت کو جلاوطنی کی طرف روانہ کردیا۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 1, 2020, 9:20 PM IST

اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے یمن نے منگل کے روز ملک کے صدر کے ساتھ بات چیت کے لئے ریاض کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے دوران ملک میں جنگ بندی کی کوشش کی۔

ویڈیو

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے پیر کو نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ اس سفر کا مقصد جنگ کو روکنا اور یمنی حکومت اور ان کے اتحادی سعودی عرب کو امن کے لئے سیاسی عمل میں واپس لانا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریز نے گذشتہ ہفتے یمن کی متحارب فریقین پر مزید دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ وہ جنگ بندی کا بندوبست کریں، جس کے سبب دنیا کی بدترین انسانی تباہی میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 20 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

سنہ 2014 میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا اور شمالی یمن کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا اور صدر عابد ربو منصور ہادی کی حکومت کو جلاوطنی کی طرف روانہ کردیا۔

امریکی حمایت یافتہ سعودی زیرقیادت اتحاد نے آئندہ برس مداخلت کرکے ہادی کے اقتدار کو بحال کرنے کی کوشش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details