اردو

urdu

ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کی سری لنکا خودکش حملے کی مذمت - اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوئترس نے سری لنکا خودکش حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

UN

By

Published : Apr 22, 2019, 11:29 AM IST

Updated : Apr 22, 2019, 1:52 PM IST


اقوام متحدہ نے سری لنکا خوکش حملے کے قصورواروں کو سزا دلانے کی اپیل کی اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوئترس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے حملوں میں مارے گئے لوگو ں کے کنبوں، سری لنکا کے لوگوں اور حکومت کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کی ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

سری لنکا میں اتوار کے روز ایسٹر کے موقعے پر سلسلہ وار بم دھماکوں میں 32 غیرملکی شہریوں سمیت کم از کم 290 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 500 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اتوار کی صبح تقریبا آٹھ بجکر 45 منٹ پر تین چرچوں اور تین پانچ ستارہ ہوٹلوں کو نشانہ بناکر کم از کم آٹھ دھماکے کئے گئے تھے۔ سری لنکا کی پولیس نے اسے منصوبہ بند حملہ قرار دیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ سری لنکا ئی حکام نے حملوں کے سلسلہ میں 13لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

اب تک کسی بھی شدت پسند گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Last Updated : Apr 22, 2019, 1:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details