اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: سرکاری عمارت پر خودکش حملے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کے سربراہ نے افغانستان میں سرکاری دفتر کی عمارت پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

un chief strongly condemns suicide attack at office building in afghanistan
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس

By

Published : Oct 5, 2020, 7:47 AM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک ضلعی انتظامی عمارت میں گذشتہ روز ہونے والے کار بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔

اقوام متحدہ سے جاری کردہ ایک بیان میں سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے تین اکتوبر کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ایک ضلعی انتظامی عمارت میں اس علاقے میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے جہاں بہت سے شہری موجود ہیں۔ ایسے جرائم کرنے والوں کو جوابدہ ہونا چاہئے'۔

بیان میں سکریٹری جنرل نے متاثرین کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس

بیان میں کہا گیا ہے کہ سکریٹری جنرل تنازعہ کے پر امن حل کے حصول کی فوری ضرورت کا اعادہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ اس اہم کوشش میں افغانستان کے عوام اور حکومت کی حمایت کے لئے پرعزم ہے'۔

واضح رہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں گزشتہ روز ایک ضلعی دفتر کے باہر کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 42 دیگر زخمی ہوگئے۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ننگرہار میں کار بم دھماکے میں پاکستان کی سب سے بڑی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی ملوث تھی یہاں تک کہ افغان حکومت نے طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروہوں پر افغانستان کے عوام کے خلاف جاری جرائم کا الزام عائد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details