اردو

urdu

ETV Bharat / international

'دوسری عالمی جنگ کے بعد کورونا وائرس دنیا کے لیے بڑا چیلنج' - World War II

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کورونا وائرس (کووڈ -19) کو دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کے لیے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے اس کی وجہ سے دنیا اقتصادی بحران کا شکار ہے۔

antonio
antonio

By

Published : Apr 1, 2020, 1:11 PM IST

اقوام متحدہ کے چیف اینٹونیو گٹرس نے کہا 'یہ وبا پوری دنیا کے لیے ایک خطرہ ہے اور اس کا اثر معیشت پر بھی پڑنے لگا ہے، اس لیے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا'۔

انہوں نے کہا کورونا وائرس واقعی دوسری عالمی جنگ کے بعد سے سب سے زیادہ مشکل بحران ہے۔ ایک مضبوط اور زیادہ موثر جواب کی ضرورت ہے جو صرف یکجہتی میں ہی ممکن ہے سب متحد ہو جائیں، اگر ہم سیاسی کھیل بھول جائیں اور سمجھیں کہ انسانیت خطرے کی زد میں ہے تو ہی یہ ممکن ہے'۔

انٹونیو نے کہا 'ہم آہستہ آہستہ صحیح راستے کی طرف جا رہے ہیں لیکن ہمیں اپنے اس کام میں تیزی لانی ہو گی، اور بہت کچھ کرنا ہوگا اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں اس وائرس ختم کرنا ہے توہمیں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی ہوگی'۔

وجضے رپہ لپ پوری دنیا میں اب تک 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ 42 ہزار افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئ ہے جبکہ 35 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details