اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریز نے شمالی شام میں فوجی مہم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس خطے میں جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
گوتریز کے ترجمان نے ہفتے کو ایک بیان جاری کرکے اقوام متحدہ کے سربراہ نے شمالی شام میں جاری فوجی مہم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں، ان کے بینادی ڈھانچوں جیسی صحت سہولیات پر حملے کو قبول نہیں کیاجاسکتا ۔