یوکرین صدراتی انتخابات کے نتائج فی الحال پورے طور پر جاری نہیں کیے گئے ہیں، لیکن ان کے حریف اور یوکرین کے موجودہ صدر پیٹرو پروشینکو نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
ایگزٹ پول کے مطابق کامیڈین وولوڈومیر زیلینسکی نے 70 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پروشینکو کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے، لیکن وہ سیاست نہیں چھوڑیں گے۔
انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد اپنے اولین بیان میں کامیڈین وولوڈومیر زیلینسکی نے کہا: وہ ملک کے مشرقی حصے لڑنے والے روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے امن مذاکرات اور بات چیت کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں جاری جدوجہد اور افراتفری کے حوالے سے روس اور عالمی برادری کے ساتھ بات چیت اور بحث و مباحثہ کا آغاز کریں گے۔