اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی صدر و برطانوی وزیراعظم نے دیوالی کی مبارکباد دی - us president extends greetings on diwali

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے سوشل میڈیا پر ہندو برادری کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر مبارکباد دی- بایئڈن نے ٹویٹ کیا کہ ’’ دیوالی کی روشنی ہمیں اندھیرے سے علم، علم سے سچائی، تقسیم سے اتحاد اور مایوسی سے امید کی یاد دلاتی ہے۔

uk PM and US President greet on diwali 2021
برطانوی وزیراعظم اور امریکی صدر نے دیوالی کی مبارکباد دی

By

Published : Nov 4, 2021, 9:46 PM IST

Updated : Nov 4, 2021, 10:10 PM IST

روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن، وہاں کی ہند نژاد وزیر پریتی پٹیل، تائیوان کی صدر تسائی انگ وین، اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سمیت مختلف ممالک کے لیڈروں، سفارت کاروں اور ممتاز شخصیات نے ہندوستان اور دنیا میں رہنے والے ہند نژاد لوگوں کو اپنی نیک خواہشات دی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جمعرات کو برطانیہ میں دیوالی اور بانڈی چھور دیوس کے تہوار منانے والے لوگوں کو مبارکباد دی۔ جانسن نے ٹویٹ کیا، "یہاں برطانیہ اور دنیا بھر میں جشن منانے والے سبھی کو دیوالی اور بانڈی چھور دیوس مبارک ہو۔"

بورس جانسن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ’’ ہم سب کے مشکل وقت کے بعد مجھے امید ہے کہ یہ دیوالی اور بانڈی چھور کا دن واقعی خاص ہے۔ سال کا یہ وقت خاندان اور دوستوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کے لیے ہے، جب ہم گزشتہ نومبر کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم نے بہت طویل سفر طے کیا ہے۔"

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی ٹویٹ کرکے دیوالی کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کو مبارک بادی پیش کی ہے، بایئڈن نے ٹویٹ کیا کہ ’’ دیوالی کی روشنی ہمیں اندھیرے سے علم، علم سے سچائی، تقسیم سے اتحاد اور مایوسی سے امید کی یاد دلاتا ہے۔ امریکہ اور دنیا بھر میں جشن منانے والے ہندوؤں، سکھوں، جینوں اور بدھوں کو پیپلز ہاؤس کی جانب سے آپ تمام لوگوں کو دیوالی مبارک‘‘۔

بشکریہ جو بائیڈن ٹوئٹر

وہیں ملک کی نائب صدر کملا ہیرس نے بھی ٹویٹر پر 56 سیکنڈ کا ویڈیو شیئر کرکے دیوالی کی مبارک باد دی ہے۔

انھوں نے ویڈیو شیئر کرتے وقت یہ لکھا کہ ’’یہاں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور دنیا بھر میں روشنیوں کا تہوار منانے والے سبھی کو دیوالی مبارک ہو۔ اس سال دیوالی تباہ کن وبائی امراض کے درمیان اور بھی گہرے معنی کے ساتھ آرہی ہے۔ یہ روشنی، محبت اور خوشحالی سے بھری تعطیل ہمیں اپنے ملک کی مقدس ترین اقدار کی یاد دلاتا ہے۔‘‘

تائیوان کے صدر انگ وین نے کہا ’’میں ہندوستان اور دنیا بھر میں اپنے دوستوں کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ روشنی کا یہ تہوار آپ سب کے لیے خوشیاں اور اچھی صحت لائے۔ نیک خواہشات‘‘۔ انہوں نے ٹویٹر پر اس پیغام کے ساتھ پھولوں کی رنگولی اور دپتی موم بتی والا دیوالی کا کارڈ بھی شیئر کیا

اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ٹویٹ کرکے ملک کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں

دیوالی کارتک ماہ کے 15 ویں دن منائی جاتی ہے، جو ہندو قمری کیلنڈر میں سب سے مقدس مہینہ ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس دن بھگوان رام 14 سالہ طویل جلاوطنی سے واپس آئے تھے جس کے دوران انہوں نے راکشس راون کے خلاف جنگ لڑی اور جیتی تھی۔

دریں اثنا، بانڈی چھور دیوس سکھوں کا ایک تہوار ہے جو اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب سکھوں کے چھٹے گرو، گرو ہرگوبند کو گوالیار کے قلعے سے رہا کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور تہوار کے لیے "خوشی، خوشحالی اور خوش قسمتی" لانے کی خواہش کی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، "دیوالی کے پرمسرت موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور خوش قسمتی لائے۔ سب کو دیوالی کی بہت بہت مبارک ہو،"

Last Updated : Nov 4, 2021, 10:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details