اردو

urdu

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید 15 نئے معاملے

By

Published : Mar 7, 2020, 5:42 PM IST

وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مجموعی معاملے 45 ہو گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید 15 نئے معاملے
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید 15 نئے معاملے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات میں وائرس کے 15 نئے معاملات سامنے اۤئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مجموعی معاملے 45 ہو گئے ہیں۔

موجودہ نئے 15 کیسز میں 2 سعودی عرب، 2 ایتھوپیا، 2 ایران جبکہ تھائی لینڈ، چین، مراقش، مصر اور بھارت سے ایک ایک افراد شامل ہیں۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ سبھی متاثرین کو نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ انہیں صحت سے متعلق ضروری توجہ فراہم کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات وہ پہلا اتحاد ہے جہاں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے اۤیا تھا۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے گزشتہ برس دسمبر کے وسط میں شروع ہونے والے کورونا وائرس کے عالمی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی اور 3400 ہلاک ہوگئے، وائرس کے خوف نے دنیا کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے جس کا تخمینہ 300 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details