اردو

urdu

ETV Bharat / international

معاہدے کے بعد یو اے ای نے اسرائیل کے بائیکاٹ کو ختم کردیا

یو اے ای اور اسرائیل کے مابین 13 اگست سنہ 2020 کو ایک امن معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین ہر طرح کا بائیکاٹ ختم ہونے کو تھا۔ آخرکار وہ دن آ گیا۔

sdf
sfd

By

Published : Aug 29, 2020, 10:44 PM IST

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے ایک فرمان جاری کرکے اسرائیل کے بائیکاٹ کو باقاعدہ طورپر ختم کردیا ہے۔

ویڈیو

اس سلسلہ میں مسٹر نہیان نے ایک فرمان جاری کیا ہے جو دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مالیاتی معاہدوں کو شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

امریکہ کے دباو پر یو اے ای اور اسرائیل کے مابین 13 اگست سنہ 2020 کو ایک امن معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدہ کو ابراہم معاہدہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

سنیچر کو یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد دو طرفہ تعلقات قائم کرنے کے لئے دوطرفہ تعاون کی حمایت کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details