پاکستان میں بلوچستان کے مکران ڈویژن کے پنجگور قصبے میں ایک بم دھماکے میں دو راہگیر ہلاک اور فرنٹیئر کور کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
ڈان نیوز نے پولیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اتوار کے روز کچھ نامعلوم افراد نے چیتکن بازار کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک موٹرسائیکل کھڑی کردی اور جیسے ہی فرنٹیئر کور کی گاڑی اس کے قریب پہنچی اسی وقت ہی اس میں ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کردیا گیا۔
اسپتال کے حکام نے بتایا کہ "ہمارے یہاں تین لاشوں کے علاوہ، فرنٹیئر کور کے تین زخمی جوانوں کو لایا گیا ہے۔"