ای ٹی وی بھارت کو حاصل ہوئے پولیس کے کچھ دستاویزات میں دو بھارتی شہریوں کی شناخت، حیدرآباد کے پرشانت ویندام اور مدھیہ پردیش کے واری لال کے طور پر کی گئی، انہیں پاکستان کے بہاولپور میں 14 نومبر کو گرفتار کیا گیا۔
پاکستانی پولیس کے مطابق دو بھارتی شہری غیرقانونی طور پر چولستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ ان کے پاس پاسپورٹ اور ویزا موجود نہیں تھا، انہیں صدر یہازمان منڈی پولیس اسٹیشن کے قریب گرفتار کیا گیا۔
چولستان کا علاقہ راجستھان کے سری گنگا نگر سرحد کے اس پار واقع ہے۔