اردو

urdu

ETV Bharat / international

ماؤنٹ ایورسٹ سے واپسی کے دوران دو ہندوستانی کی موت - منگم شیرپان

ماؤنٹ ایوریسٹ کو فتح کرنے کے بعد واپسی کے دوران دو ہندوستانی ماؤنٹینروں کی موت ہوگئی جبکہ آئرلینڈ کا ایک ماؤنٹینر گمشدہ ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : May 18, 2019, 3:19 AM IST


سیون سمٹ ٹیکس کے صدر منگم شیرپان نے بتایا کہ ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کے لئے گئے ہندوستانی فوج کی پہلی ٹیم میں شامل نارائن سنگھ کی ایوریسٹ کو سر کرنے کے بعد لوٹتے وقت انکی موت واقع ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ واپسی کے دوران آٹھ ہزار دو سو میٹر کی اونچائی پر فوج کے جوان نے اپنے ساتھیوں سے بے چینی کی شکایت کی تھی اور اس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔

ہمالیہ ٹائمز کے مطابق ہندوستانی ماؤنٹینر روی تھاکر اپنے بیس کیمپ چار میں مردہ پائے گئے۔

اس کے علاوہ اسی ٹیم کے ایک رکن آئرلینڈ کے سیموس سین لالیس ایوریسٹ کی چوٹی سے لوٹتے وقت بالکنی ایریا سے پھسل گئے ۔ ان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details