جاپان کے سب سے بڑے ہونسو جزیرے پر ایک گھنٹے میں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن ان میں جان و مال کے نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔مرکزی موسم ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
ایجنسی کے مطابق ہونشو جزیرے کے مشرقی ساحل پر فوکوشیما صوبے میں مقامی وقت کے مطابق 1217بجے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیاگیا۔ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.3درج کی گئیاور اس کا مرکز 50 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔