اردو

urdu

ETV Bharat / international

Road Accident: افغانستان میں دو سڑک حادثوں میں 20 ہلاک - twenty people killed in two different accident

مسافروں کو لے جارہی ایک بس نے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔ جس میں 8 لوگوں کی موت ہوگئی اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

road accident in afghanistan
road accident in afghanistan

By

Published : Jul 31, 2021, 3:13 PM IST

افغانستان کے لغمان صوبے کے کرزئی صوبے میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ سڑک حادثوں میں کم از کم 20 لوگوں کی موت اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔

ٹولو نیوز کے مطابق صوبائی گورنر کے دفتر نے سنیچر کو یہاں جاری بیان میں بتایا کہ پہلا واقعہ کرزائی ضلع کے نارنج باغ میں پیش آیا، جس میں مسافروں کو لے جارہی ایک بس نے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔ جس میں 8 لوگوں کی موت ہوگئی اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ بیان کے مطابق متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Afghan War: 'افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل تک جنگ بندی نہیں ہوگی'


وہیں دیگر سڑک حادثہ عزیز خان کٹس گاؤں میں پیش آیا جس میں 12 لوگوں کی موت اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔ دونوں حادثات کے پیچھے ڈرائیوروں کی لاپروائی بتائی گئی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details