اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی، فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لئے بائیڈن حکومت پر دباو بنائے گا - Turkey

سنہ 2016 میں ترکی میں تختہ پلٹ کی کوشش کے قصوروار ٹھہرائے گئے امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق ترکی نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بائیڈن حکومت پر دباو بنائے گا کہ امریکہ گولن کو ترکی کے حوالے کرے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 8, 2020, 10:51 PM IST

ترکی کے نائب صدر فوئیٹ اوکٹائے نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ پر دباو بنانے کا منصوبہ ہے، جس میں امریکہ میں رہ رہے فتح اللہ گولن کی حوالگی کی مانگ کی گئی ہے، جسے انقرہ نے سنہ 2016 میں ترکی میں تختہ پلٹ کی کوشش کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

فوئیٹ اوکٹائے نے کلا ل۔7براڈ کاسٹر سے با ت چیت میں کہا کہ 'ترکی کے نظریہ سے کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔ مواصلات چینل پھر سے اسی طرح کام کریں گے۔ ہمارے ساتھ تختہ پلٹ کی کوشش کی گئی۔ ماسٹر مائینڈ امریکہ میں ہے۔ اس کی حوالگی کے لئے پوچھنے کے علاوہ اور کچھ بھی فطری نہیں ہے۔ یہ عمل جاری رہے گا۔ ملک کی نئی قیادت پر ہم اس معاملہ پر اپنا دباو بنائیں گے'۔

ترکی نے بار بار و اشنگٹن پر کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے) کی حمایت کا الزام لگایا ہے، جسے ترکی دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کرتا ہے۔

اوکٹائے نے امریکہ پر شام میں دہشت گرد گروپوں کے ساتھ کام کرنے کا بھی الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں امید ہے کہ امریکہ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ کام کرنا بند کردے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details