ترکی نے اتوار کے روز یونانی افواج کے ساتھ کشیدگی کے دوران اپنی آزادی کی 98 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔ مشرقی بحیرہ روم سے متعلق یونان اور ترکی کے مابین ایک نئے تنازعہ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے یوم فتح کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ترکی کی آزادی اور مستقبل کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔
اردگان نے کہا کہ 'یہ اتفاقی واقعہ نہیں ہے کہ، جو لوگ ہمیں بحیرہ روم سے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، در اصل وہی حملہ آور ہیں، جنہوں نے ایک صدی قبل ہمارے وطن پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی'۔
حالیہ ہفتوں میں، ترک اور یونانی افواج نے قبرص اور یونانی جزیرے کریٹ کے مابین سمندر میں بلی اور چوہے والی فوجی مشقوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ محاذ آرائی اس وقت پیدا ہوئی جب ترکی نے گیس اور تیل کے ذخائر کی تلاش کے لئے جنگی جہازوں کے ہمراہ ایک تحقیقی جہاز بھیجا تھا۔