کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ترکی میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے موقع پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اور 4 دن کا لاک ڈاؤن 23 مئی سے شروع ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ کیا جائے گا جبکہ اسکول ستمبر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کھولے جائیں گے۔