حکومت کے مطابق شہر لنسانگ میں منگل کی شام تقریباً چھ بجے یہ واقعہ پیش آیا جس سے سرنگ میں 13 مزدور پھنس گئے جن میں سے پانچ کو نکال لیا گیا لیکن بعد میں ان میں سے چار کی موت ہو گئی۔
چین میں ہائی وے سرنگ کے گرنے سے 4 افراد ہلاک - سرنگ میں 13 مزدور پھنس گئے
چین کے صوبہ یونان میں ایک زیر تعمیر ہائی وے سرنگ کے منہدم ہو جانے سے چار کارکن ہلاک ہوگئے اور آٹھ دیگر اب بھی ملبے میں پھنس ہوئے ہیں۔

چین میں ہائی وے سرنگ کے گرنے سے 4 افراد ہلاک
ملبہ سے نکالے جانے کے بعد زندہ بچ جانے والے ورکرز کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات آ رہی ہے۔ پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کے لئے زندگی کا پتہ لگانے’لائف ڈٹیکشن انسٹرومنٹ‘ اورا سنفر ڈاگ (شوان اسکواڈ) کی مدد لی جا رہی ہے۔