مشرقی افغانستان میں ایک کمپاؤنڈ پر مبینہ طور پر ہونے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر پر ڈرون حملے Drone Strike on TTP Commander میں بچ گئے۔
تحریک طالبان پاکستان کے اعلیٰ رہنما مولوی فقیر محمد پر یہ ڈرون حملہ ان کی تنظیم کی جانب سے یکطرفہ طور پر حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے کے ایک ہفتے بعد ہوا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی سرحد سے متصل افغان مشرقی صوبے کنڑ کے گاؤں چوگام میں ایک گیسٹ ہاؤس پر یہ ڈرون حملہ جمعرات کی شام میں ہوا، جس میں ٹی ٹی پی کے ایک سینئر رکن کو نشانہ Drone Strike on TTP Top Commander بنایا گیا۔ تاہم، مولوی فقیر محمد حملے کے وقت جائے وقوع پر موجود نہیں تھے۔ واقعے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 جنگجو زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر TTP Top Commander کمپاؤنڈ سے تقریباً تین میٹر کے فاصلے پر تھے جب ڈرون نے میزائل داغا۔ تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ جمعرات کو ہوئے اس حملے کا ذمہ دار کون تھا۔