اردو

urdu

ETV Bharat / international

تائیوان کی صدر نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا - Taiwan

جس طرح چین اپنی توسیع کی حکمت عملی کے تحت تاتیوان کو بیجنگ میں شامل کرنا چاہتا ہے، اس کے برعکس تائیوان کی صدر کی حکمت عملی امریکہ سے مزید قربت پیدا کرنے کی ہے۔ تائیوان کے صدر تسائی این وین نے ہفتے کے روز امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 1, 2020, 4:05 PM IST

چین کے فوجی طیاروں کے بڑھتے ہوئے حملے کی تعداد کے درمیان تائیوان کے صدر تسائی این وین نے ہفتے کے روز امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔

تائپائی ٹائمز نے رپوٹ کیا کہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے تسائی این وین نے حکومت کو اپنے دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انٹیلیجنس میں اضافہ کے ساتھ معاشی اور معاشرتی نظام کو مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔

تسائی نے کہا کہ قوم کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو جدید بنانا چاہئے، اپنی جنگی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنا چاہئے، ملکی سطح پر اسلحہ تیار کرنے کو فروغ دینا چاہئے اور بیجنگ کے فوجی توسیع اور جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی ریزرو افواج میں اصلاح کرنی چاہئے۔

انہوں نے کونسل وزارت برائے امور خارجہ اور تائپی اقتصادی اور ثقافتی نمائندہ آفس کو امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی نیز ریپبلکن دونوں کی حمایت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details