اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایرانی مظاہرین کو ٹرمپ کی حمایت - ایرانی مظاہرین کو ٹرمپ کی حمایت

ٹرمپ نے ایسے افراد کی حمایت میں ٹوئٹ کیا جنہوں نے تہران کی یونیورسٹیز میں جمع ہو کر یوکرین کے طیارے کو غلطی سے مار گرانے کے اعتراف میں ایرانی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

ایرانی مظاہرین کو ٹرمپ کی حمایت
ایرانی مظاہرین کو ٹرمپ کی حمایت

By

Published : Jan 12, 2020, 4:47 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے گروپز کو اسلامی جمہوریہ میں ہونے والے مظاہروں کی نگرانی کی اجازت دے، جس کے بارے میں حکومت نے یوکرین کے جہاز کو غلطی سے مار گرانے کا اعتراف کیا تھا۔

ٹرمپ نے ایسے افراد کی حمایت میں ٹوئٹ کیا جنہوں نے تہران کی یونیورسٹیز میں جمع ہو کر یوکرین کے طیارے کو غلطی سے مار گرانے کے اعتراف میں ایرانی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا کرنے والے بہادر لوگوں کے ساتھ میں اپنے عہدہ صدارت کے ابتدائی ایام سے کھڑا ہوں۔ میری انتظامیہ بھی مستقل آپ کے ساتھ ہے۔ ہم آپ کے احتجاج کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، اور ہم آپ کی ہمت سے بہت متاثر ہیں'۔

مظاہرین نے میزائل حملے میں ملوث اہلکاروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے اور مقدمے کی سماعت کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ ایران نے گذشتہ ہفتے یوکرین کے ایک مسافر بردار طیارے کو غلطی سے مار گرایا تھا، جس میں 176 افراد ہلاک ہوئے تھے، حالانکہ اس پر ایران نے معافی بھی مانگی ہے، تاہم کناڈا حکومت نے مشروط معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details