نجی کمپنی اسپیس ایکس نے پہلی مرتبہ ناسا کے دو خلابازوں کے ساتھ فالکن 9 راکٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کی تعریف کی ہے۔
ٹرمپ نے اسپیس ایکس کے کامیاب راکٹ لانچ کو امریکہ کے عزائم کے نئے دور کی شروعات قراردیا۔
انہوں نے کہا ملک کے سابقہ قائدین نے ہمارے خلابازوں کو خلا میں بھیجنے کے لئے دوسرے ممالک کی رحم وکرم پر چھوڑ دیا تھا۔
اب مزید نہیں انہوں نے کہا کہ 2010میں خلائی جہازکے لانچ پر وقفہ کے بعد امریکہ سے ناسا کے خلابازوں کے ساتھ راکٹ کا اب یہ پہلا کامیاب لانچ تاریخ کا ایک باب بن گیا ہے۔
ناسا نے دو خلابازوں ڈگ ہرلی اور بوب بینکن کے ساتھ اسپیس ایکس کے فالکن راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر 22منٹ پر خلا کے لئے روانہ کیا۔اس سے قبل 28 مئی کو راکٹ کولانچ کیا جانا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی کسی نجی کمپنی نے پہلی مرتبہ کوئی راکٹ خلا میں بھیجا ہے اور وہ بھی ایسے وقت ۔جب پوری دنیا عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر سے نبردآزما ہے۔
اسی وائرس کے تناظر میں امریکہ کی چین اور روس ہی نہیں بلکہ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ رنجش چل رہی ہے۔
کورونا وائرس کے موجودہ بحران سے پرے ناسا کے حکام کا کہنا ہے کہ نو سال بعد خلا میں راکٹ کا لانچ ملک اورباشندگان وطن کا حوصلہ بڑھانے میں مددگار ہوگا۔