خبررساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق مظاہروں اور کچھ اکا دکا جھڑپوں میں اس مجوزہ منصوبہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ جس میں فلسطینی خواہشات کو مدنظر رکھنے کے بجائے اسرائیلی مقاصد کی حمایت کی گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز وہائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ کھڑے ہو کر اس منصوبہ کا اعلان کیا تھا جبکہ وہاں کوئی فلسطینی نمائندہ موجود نہیں تھا، امریکی صدر کے مطابق ان کا منصوبہ وہ کچھ حاصل کرسکتا ہے جو دوسرے پانے میں ناکام رہے۔