امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکی کمانڈرز اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ رواں ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر افغانستان اور عراق سے امریکی افواج کو مزید کم کرنے کا حکم صادر کر سکتے ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ پینٹا گون نے کمانڈرس کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جسے 'وارننگ آرڈر' کہا گیا ہے۔ اس آرڈر کے تحت صدر ٹرمپ کے 20 جنوری 2021 کو عہدہ چھوڑنے سے قبل 15 جنوری تک افغانستان اور عراق، دونوں ممالک سے ڈھائی ڈھائی ہزار امریکی افواج کو کم کرنے کے منصوبے کی شروعات کی جائے گی۔