امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کو وارننگ دی ہے کہ اگلے 30 دنوں میں اگر وہ کوئی بڑی اصلاح نہیں کرتا ہے تو اس کی فنڈنگ اور موخر کی جاسکتی ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ تردوس ادھانوم گربیسس کو لکھے خط کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کیا ہے۔
انہوں نے ڈبلیو ایچ او کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا پر روک تھام کے سلسلے میں کارروائی میں ناکامی کے لئے جواب دہ قرار دیا اور کہا ہے کہ اگر ایسا ہی رہا توامریکہ تنظیم میں اپنی رکنیت کے سلسلے میں غور کرے گا۔