اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معمول پر

حالیہ دنوں میں افغانستان کے ساتھ متصل تین سرحدوں پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور حالات معمول پر آگئے ہیں۔

afghanistan iran
افغانستان اران

By

Published : Aug 25, 2021, 10:58 PM IST

افغانستان میں طالبان کی لڑائی کے دوران ایران کے ساتھ سست پڑ نے والی تجارتی سرگرمیاں اب معمول پر آگئی ہیں۔

جمہوریہ ایران کے کسٹمز ایڈمنسٹریشن کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے کہا کہ ایران کے ساتھ افغانستان کی تجارت گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے عرصے میں ماہے رود سرحد پر 24 گھنٹے، ڈوگرون سرحد پر تین دن اور ملک بارڈر پر تقریبا پانچ دنوں کے لئے بند ہوئی تھی۔ 21 مارچ سے 21 اگست کی مدت میں ایران سے افغانستان کو کی جانے والی برآمدات میں 1.7 فیصد کمی آئی ہے۔

تاہم، حالیہ دنوں میں افغانستان کے ساتھ متصل تین سرحدوں پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور حالات معمول پر آگئے ہیں۔ اس ہفتے کے آغاز میں طالبان کی درخواست پر ایران نے افغانستان کو ایندھن کی برآمدات دوبارہ شروع کردی ہیں، جوسکیورٹی خدشات کے باعث 6 اگست کو روک دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے نوجوان کی تدفین

ترجمان کے مطابق ستمبر میں ایران حسب سابق افغانستان میں تازہ پھلوں اور سبزیوں ، تعمیراتی مواد، ڈٹرجنٹ اور خوراک کی برآمد ات میں اضافہ کرے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details