اردو

urdu

ETV Bharat / international

فلسطین کے اعلی عہدیداروں کی اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات - اسرائیل

فلسطینیوں کا ماننا ہے کہ ویسٹ بینک اور مشرقی یروشلم میں یہودی بستیاں ان علاقوں میں رہنے والے 7 لاکھ فلسطینیوں کے امن کی راہ میں روکاوٹ ہیں۔

فلسطین کے اعلی عہدیداروں کی اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات
فلسطین کے اعلی عہدیداروں کی اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات

By

Published : Feb 9, 2020, 12:43 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:53 PM IST

فلسطین کے چیف مذاکراتکار صیب ایرکات نے عمان میں اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی سے ملاقات کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ مشرق وسطی کے امن منصوبے سے نمٹنے کے لیے یہ اجلاس اردن اور فلسطین کے روابط کا ایک اہم حصہ ہے۔

جنوری کے آخر میں اعلان کردہ ٹرمپ کے اس منصوبے سے اسرائیل اپنی تمام بستیوں کے ساتھ اسٹریٹجک وادی اردن کو خود سے منسلک کر سکے گا۔

یہ منصوبہ فلسطینیوں کو یروشلم کے مضافات میں متعدد علاقوں کو محدود خودمختاری دے گا، لیکن صرف اس صورت میں جب وہ تقریبا نامساعد حالات سے دوچار ہوں۔

خیال رہے کہ ویسٹ بینک، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی میں فلسطینی ایک آزاد ریاست چاہتے ہیں، جن پر اسرائیل نے سنہ 1967 کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔

فلسطینیوں کا ماننا ہے کہ ویسٹ بینک اور مشرقی یروشلم میں یہودی بستیاں ان علاقوں میں رہنے والے 7 لاکھ فلسطینیوں کے امن کی راہ میں روکاوٹ ہیں۔

اردن نے دو ریاستوں کے حل کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی کوئی بھی تجویز قبول نہیں کی جائے گی جو اردن کے حق میں نہ ہو۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 5:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details