اردو

urdu

ETV Bharat / international

دہلی: امریکی اور روسی نمائندوں کی بھارت کے ساتھ اہم نشست آج - etv bharat urdu

بھارت اور روس کووڈ 19 ویکسین سمیت مخلتف ایشوز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بھارت ملک سے باہر روسی ویکسین 'اسپتنک' تیار کرنے والا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔

New Delhi today
New Delhi today

By

Published : Apr 6, 2021, 11:59 AM IST

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، بھارت کے دو روزہ دورے پر آج اپنے ہم منصب وزیر ایس جے شنکر سے دارالحکومت دہلی میں بات چیت کرنے والے ہیں۔

افغانستان میں جاری امن مذاکرات کے متعلق تفصیلی بات چیت کی توقع ہے۔ لاوروف اور جے شنکر گذشتہ ماہ ماسکو کے زیر اہتمام منعقد ترویکا کے پس منظر میں ملاقات کریں گے جس میں امریکہ، پاکستان اور افغانستان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے ممبران نے حصہ لیا تھا۔ اس ملاقات میں بھارت کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

روس نے کہا ہے کہ بھارت کی پرامن افغانستان میں دلچسپی ہے۔ کابل بھی چاہتا ہے کہ بھارت مزید نمایاں کردار ادا کرے۔ ماسکو طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے لیکن بھارت نے کہا ہے کہ کوئی بھی حل افغان زیرقیادت اور افغانستان کا خود کا ہونا چاہئے۔

توقع ہے کہ روسی وزیر خارجہ افغانستان کے دورے پر اٹھائے گئے اقدامات پر بھارت کو آگاہ کریں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ بھارت اور روس کووڈ 19 ویکسین کے متعلق بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ بھارت ملک سے باہر روسی ویکسین 'اسپتنک' تیار کرنے والا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔

مشرقی لداخ میں بھارت چین تنازعہ کے متعلق بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

روس نے بھارت اور چین دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کیے ہیں اور اس نے دونوں فریقین کی جانب سے اٹھائے گئے امن اقدام کا خیرمقدم کیا تھا، ماسکو نے کہا ہے کہ وہ بھارت اور چین کے مابین پیشرفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔

انڈو پیسیفک کے علاقے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کے ساتھ ہم آہنگی، معاشی بحالی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما آج بعد میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

امریکی خصوصی صدارتی ایلچی جان کیری بھی چار روزہ دورے پر دارالحکومت دہلی میں موجود ہیں اور آج وہ وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کریں گے۔

کیری کے بھارت کے دورے پر امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ "آب و ہوا سے متعلق صدر بائیڈن لیڈرز اجلاس سے قبل ماحولیات کے متعلق مشورے کے لئے خصوصی صدارتی ایلچی برائے آب و ہوا جان کیری یکم تا 9 اپریل 2021 کو ابو ظہبی، نئی دہلی اور ڈھاکہ کا سفر کررہے ہیں۔

"نئی دہلی میں خصوصی صدارتی ایلچی کیری حکومت ہند، نجی شعبے اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔''

دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں سے ایک اور سائنس اور ایجادات کے عالمی رہنما کی حیثیت سے بھارت آب و ہوا کے بحران کے حل کے لئے کافی فکرمند ہے۔

ترجمان نے کہا کہ "ہم بھارت کو مستقبل میں صاف توانائی کی تحقیق، ترقی، اور تعیناتی کے ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے "۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details