اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹوکیو میراتھن اگلے برس اکتوبر تک ملتوی - Tokyo

دنیا کے 6 ٹاپ میراتھن میں سے ایک ٹوکیو میراتھن ہے۔ پہلے 7 مارچ کو اس میراتھن کا انعقاد ہونا تھا، لیکن اس کو 17 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

fds
fds

By

Published : Oct 10, 2020, 5:16 AM IST

ٹوکیو میراتھن 2021 اگلے سال مارچ کی بجائے اکتوبر میں منعقد کی جائے گی ۔ منتظمین نے اس کا اعلان جمعہ کو کیا۔

اس میراتھن کا پہلے 7 مارچ کو انعقاد ہونا تھا لیکن اس کو 17 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹوکیو میراتھن دنیا کے چھ ٹاپ میراتھن میں سے ایک ہے۔

ٹوکیو کے علاوہ بوسٹن ، برلن ، شکاگو ، نیویارک اور لندن میراتھن بھی دنیا کی سب سے بڑی میراتھن ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ میراتھن پرانے انداز میں ایلیٹ اور عام لوگوں دونوں کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ رواں برس میراتھن میں 38000 افراد نے حصہ لیا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے عام لوگوں کو اس میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

یکم مارچ کو منعقدہ اس میراتھن میں 200 کے قریب ایلیٹ رنرز اور وہیل چیئر کے شرکاء نے شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2020 ٹوکیو میراتھن کے لئے رجسٹرڈ حصہ لینے والے 2021 یا 2022 میراتھن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details