اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی نیشنل ڈے پر شاہ سلمان کو مبارک باد - سعودی نیشنل ڈے

سنہ 1925 میں حجاز پر قبضے کے بعد 23 ستمبر سنہ 1932 میں حجاز کا نام تبدیل کر کے سعودی عرب رکھ دیا گیا تھا۔ تب سے آج تک حجاز کو سعودیہ عربیہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سعودی نیشنل ڈے پر شاہ سلمان کو مبارک باد

By

Published : Sep 23, 2019, 3:07 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:56 PM IST

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

شیخ محمد بن زید نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی باہمی شراکت اور مستقبل کا ویژن بہت گہرا اور یکساں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک حال اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری اور یکجہتی کے اصولوں پرعمل پیرا رہیں گے۔

اپنے متعدد ٹویٹز پیغامات کے ذریعہ اماراتی ولی عہد نے سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن پر سعودی حکمراں اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ' آپ کا قومی دن ہمارا دن ہے۔ آپ کی خوشی ہماری خوشی ہے اور آپ کے کارنامے ہمارے لیے باعث فخر ہیں'۔

شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ دونوں ممالک خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر جد و جہد کر رہے ہیں اور خطرات کا مل کر مقابلہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 1925 میں حجاز کے حکمراں شریف حسین کو شکست دے کر عبد العزیز بن عبدالرحمن آل سعود نے حجاز پر قبضے کر لیا۔

بعد ازاں 23 ستمبر سنہ 1932 میں انہوں نے حجاز کا نام تبدیل کر کے سعودی عرب رکھ دیا۔ تب سے آج تک حجاز کو سعودیہ عربیہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details