اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق میں امریکی سفارت خانہ کے قریب راکٹوں سے حملہ - امریکی سفارت خانے پر راکٹ سے حملوں

عراق کے دارالحکومت بغداد کے انتہائی محفوظ گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ داغے گئے۔یہ اطلاع وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے دی ہے۔

عراق میں امریکی سفارت خانہ کے قریب تین راکٹ داغے گئے
عراق میں امریکی سفارت خانہ کے قریب تین راکٹ داغے گئے

By

Published : Jan 21, 2020, 10:51 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 8:23 PM IST

اہلکار کے مطابق پیر کی رات تقریباً 12 بجے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس حملہ میں کسی جانی نقصان کی فوری رپورٹ نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دریائے دجلہ پر واقع اس گرین زون پر باغی اکثر مورٹار اور راکٹوں سے حملہ کرتے رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں حزب اللہ باغیوں کی طرف سے عراق میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ سے حملوں کے بعد امریکہ نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی حملہ کرکے ایران کے سب سے ٹاپ کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور كرد باغیوں کے کمانڈر کو مار گرایا تھا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 8:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details