اردو

urdu

ETV Bharat / international

غزہ سے اسرائیل کی سمت تین راکٹ داغے گئے - دیررات تین راکٹ چھوڑے گئے

غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل کی طرف جمعرات کی دیررات تین راکٹ داغے گئے۔ اسرائیلی فوج نے اس سلسلے میں اطلاع دی۔

غزہ سے اسرائیل کی سمت تین راکٹ چھوڑے گئے
غزہ سے اسرائیل کی سمت تین راکٹ چھوڑے گئے

By

Published : Jan 31, 2020, 11:28 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:34 PM IST

فوج کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'ان دو راکٹز کو اینٹی راکٹ آئرن ڈوم سسٹم نے ناکام بنا دیا۔'

مقامی انتظامیہ کے مطابق ، تیسرا راکٹ سدوروٹ میں ساپیر اکیڈمک کالج کے قریب میدانی علاقوں پر گرایا گیا ، جس سے وہاں آگ لگ گئی۔

مزید پڑھیں: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج اقتصادی سروے پیش کریں گی

تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حال ہی میں امن منصوبے کا اعلان کرنے کے بعد یہ حملہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیل کے حق میں اس منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details