اردو

urdu

ETV Bharat / international

کابل: خودکش بم دھماکہ میں تین افراد ہلاک - Afghanistan

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خودکش بم دھماکہ کے دوران تین افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کابل میں خودکش بم دھماکہ
کابل میں خودکش بم دھماکہ

By

Published : Apr 29, 2020, 6:02 PM IST

افغانستان کی دارالحکومت کابل کے پاس مشرقی صوبہ میں ہوئے خودکش بم دھماکہ میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے ۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالہ سے بدھ کویہ اطلاع دی۔

بتایا جاتاہے کہ کابل سے تقریبا 11کلومیٹر دور خودکش حملہ آور نے بھیڑ میں گھس کر خودکو دھماکہ سے اڑا لیا ۔

رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ اسپیشل کمان یونٹ کی عمارت کے صدر دروازے پر کیاگیا۔

ملک میں سرگرم کسی بھی شدت پسند تنظیم نے ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details