چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے لوزہو شہر کے لوکسیان کاؤنٹی میں 6.0 شدت کے زلزلہ سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 60 دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے والے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
چین زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلہ صبح کے وقت آیا۔ زلزلہ کا مرکز 29.2 ڈگری شمالی عرض البلد اور 105.34 ڈگری مشرقی طول البلد، زمین میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
سیچوان میں زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر نے صوبائی حکومت کی طرف سے دوسرے درجے کے ردعمل کو فعال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ چین کا چار درجے کا زلزلہ ایمرجنسی رسپانس سسٹم کا دوسرا بڑا نظام ہے۔