پاکستان کے شہر بہاولنگر میں عاشورہ کے جلوس کے دوران جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا نے یہ معلومات پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ راجہ بشارت کے حوالے سے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے بہاولنگر کی مہاجر کالونی میں جامع مسجد سے گزرنے والے جلوس پر دستی بم پھینکا۔
حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بشارت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دو افراد کے علاوہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور شہر کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پاکستانی رینجرز کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔