اردو

urdu

ETV Bharat / international

جماعت الدعوۃ کے تین رہنما دہشت گردی کی مالی اعانت میں قصوروار قرار - پاکستان

فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان میں متعدد تنظیموں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے معاملے میں مالی اعانت کا کیسز تنظیموں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

df
sdf

By

Published : Aug 29, 2020, 9:28 PM IST

پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے تین رہنماوں کو دہشت گردی کی مالی اعانت معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی ہے۔

عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے اس معاملہ میں فیصلہ سناتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے لیڈر حافظ عبدالسلام، پروفیسر ملک ظفر اقبال اور حافظ عبدالرحمان مکی کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے پیسہ مہیا کرانے کے معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔

عدالت نے سلام اور اقبال کو 16برس چھ مہینے جبکہ مکی کو ایک برس چھ مہینہ قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے سلام اور اقبال پر ایک لاکھ 70ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

مکی پر بیس ہزار روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان نے ان لیڈروں پر کارروائی فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی پابندیوں سے بچنے کے لئے کی ہے۔

خیال رہے کہ فروری میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے فنڈ مہیا کرانے کا قصوروار قراردیتے ہوئے گیارہ برس کی سزا سنائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details