اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق میں محرم الحرام کی صورتحال

عراق کے کربلا میں جہاں کبھی محرم کے مہینے میں تل رکھنے کی جگہ نہیں ملتی تھی آج محض چند افراد ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔

sdf
dfs

By

Published : Aug 29, 2020, 6:07 PM IST

عراق میں ہزاروں شیعوں نے سب سے اہم مذہبی تقریب عاشورہ کو منانے کے لئے کربلا کی طرف مارچ کرنا شروع کر دیا۔

موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے سبب حفاظتی اقدامات کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔

ویڈیو

تقریبا 4 کروڑ کی آبادی والے ملک عراق میں 65 فیصد شیعہ اور 35 فیصد سنی آباد ہیں۔ یہاں کرد طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک بڑی آبادی بھی موجود ہے۔ ان میں سے 85 فیصد افراد سنی جبکہ 15 فیصد شیعہ ہیں۔

عراق ہی وہ جگہ ہے، جہاں 61 ہجری میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سے 72 افراد کے ایک چھوٹے قافلے کے ساتھ اس دور کے حکمراں یزید کی فوج نے کربلا کی سرزمین پر جنگ کی تھی۔

عراق میں واقع کربلا کا فضائی منظر

اس دوران 72 اہل بیت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چھوٹے نواسے حضرت حسین سمیت متعدد اہل بیت یزیدی فوج کے ہاتھوں شہید ہو گئے تھے۔

اس کے بعد سے ہی اس سرزمین کو شہدا سے اس قدر نسبت حاصل ہوئی کہ اب تک دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے وہ سانحہ، خونی یادگار بن کر رہ گیا۔

واضح رہے کہ اسلامی سال محرم الحرام کی پہلی تاریخ سے 10 ویں تاریخ تک دنیا بھر کے شیعہ، حضرت امام حسین اور اہل بیت کی یاد میں محفلوں کا اہتما کرتے اور جلوس نکال کر اہل بیت کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

محرم کی دسویں تاریخ کو حضرت حسین رضی اللہ کی شہادت ہوئی تھی، اسی لیے شیعوں کے نزیک اس دن کو سب سے زیادہ غم کا دن تصور کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details