سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بہروز کمالوندی نے کہا کہ نطنز جوہری تنصیب میں ہونے والے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس تخریبی کاروائی کے ملزمین کی شناخت کرلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سیکوریٹی ایجنسیز نے ملزمین کی شناخت کرلی ہے اور بہت جلد انہیں ڈھونڈ نکالا جائے گا جس کے بعد دھماکوں کا مقصد اور طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم کی جائیں گی۔ انہوں نے اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے انکشاف سے انکار کردیا اور کہا کہ ابھی تفتیش جاری ہے۔