اردو

urdu

ETV Bharat / international

پوتن اور کم کے درمیان میٹنگ - شمالی کوریا

روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے مابین ہونے والی میٹنگ کے پیش نظر روس کے شہر ولادی ووستوک میں واقع فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی(ایف ای ایف یو) میں سیکورٹی انتظامات بڑھا دے گئے ہیں۔

پوتن اور کم کے درمیان میٹنگ

By

Published : Apr 22, 2019, 5:52 PM IST

تفصیل کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین اسی یونیورسٹی میں میٹنگ طے کی گئی ہے۔

یونیورسٹی احاطہ کے اہم دروازہ پر موجود ایک سیکورٹی افسر نے بتایا کہ سیکورٹی انتظامات کے نئے معیار اپنائے گئے ہیں۔


سیکورٹی افسر نے یہ نہیں بتایا کہ سیکورٹی کے یہ نئے معیار کب تک جاری رہیں گے۔ اس درمیان اس نے ایف ای ایف یو انتظامیہ کی طرف سے جاری ریلیز دکھائی جس میں لکھا ہوا تھا کہ اس وقت وہی لوگ یونیورسٹی کمپلکس میں داخل ہوسکیں گے جن کے پاس طالب علم شناختی کارڈ ہوگا یا ان کے نام خاص طور پر تیار کی گئی فہرست میں شامل ہوں گے۔

سیکورٹی افسر نے کہا کہ یونیورسٹی کے پروفیسر یا تعلیمی پروگرام کے منیجر کے بلائے جانے پر ہی غیرمجاز لوگوں کو احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details