وزیر خارجہ لاؤروف نے اٹلی کے اخبار 'لاا سٹامپا' کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں یہ اظہار خیال کیا۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ 'فلسطین کے مسئلہ کے حل کے لئے سب سے پہلے فلسطینی اور اسرائیلی لوگوں کی مثبت کوششوں، متوازن اور منصفانہ بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ ہم اس کے لئے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں پیش کئے گئے کثیر سطحی مذاکرات کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں'۔