اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ مغربی ایشیاء سے اپنا اینٹی میزائل سسٹم ہٹانے کا فیصلہ - The United States is removing its anti-missile system from West Asia

امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اینٹی میزائل سسٹم کی تعداد کو کم کررہا ہے کیونکہ امریکہ، چین اور روس پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے۔

News
امریکہ مغربی ایشیاء سے اپنا اینٹی میزائل سسٹم ہٹانے کا فیصلہ

By

Published : Jun 19, 2021, 1:57 PM IST

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اینٹی میزائل سسٹم کی تعداد کو کم کررہا ہے کیونکہ امریکہ، چین اور روس پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے۔ اخبار میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کویت، عراق، سعودی عرب اور اردن سے تقریباََ آٹھ پیٹریاٹ اینٹی میزائل بیٹری واپس لے رہا ہے۔ ساتھ ہی ایک ٹرمنل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم کو بھی ہٹا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

انٹرنیٹ کے موجد کا ’ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو‘ کے اصل کوڈ کو نیلام کرنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ مغربی ایشیاء خطے میں تعینات جیٹ فائٹر اسکواڈرن کو بھی کم کررہا ہے۔ امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان 2 جون کو فون پر ہوئی بات چیت کے بعد امریکہ یہ کارروائی کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details