اردو

urdu

ETV Bharat / international

’افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکہ وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے‘ - terrorism threat has moved to other places

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے ہیں۔ امریکہ اب چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وائرس کی وبا جیسے اہم معاملات پر کام کرے گا۔

The terrorism threat has moved to other places from Afghanistan
’افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکہ وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے‘

By

Published : Apr 19, 2021, 2:13 PM IST

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق سوال پر اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے، امریکہ کے خلاف القاعدہ کے افغانستان سے حملوں کے امکان کا خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈا میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی ، کووڈ-19 جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔

افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکہ وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details