اردو

urdu

ETV Bharat / international

جاپان میں طوفان سے 60 ہزار گھر متاثر - محکمہ موسمیات

جاپان میں طوفان ’تپاه‘ کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ تقریباً 60 ہزار گھروں کی بجلی کی فراہمی ٹھپ ہو گئی ہے۔

طوفان ’تپاہ‘ سے جاپان میں 60 ہزار گھر متاثر

By

Published : Sep 23, 2019, 3:18 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:57 PM IST


مقامی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے اوكيناوا، ساگا، ناگاساکی اور مياجاكی ریاستیں شدید طور سے متاثر ہوئی ہیں۔

طوفان ’تپاہ‘ سے جاپان میں 60 ہزار گھر متاثر


یہ طوفان جاپان کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقے میں آیا ہے۔
كيوشو جزیرے میں تقریباً 50 ہزار گھروں کی بجلی کی فراہمی ٹھپ ہو گئی ہے جبکہ یاما گوچی کے هونشو صوبہ میں نو ہزار گھروں کی بجلی ٹھپ ہوگئی ہے۔
طوفان کی وجہ سے 54 ملکی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یہ طوفان اب بحیرہ جاپان سے ہوتا ہوا شمال مشرقی علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ منگل کی شب جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیدو میں اس طوفان کے پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آہستہ آہستہ کمزور ہوتا جا رہا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details